سیکیورٹی اداروں کا معصوم بچوں کو لاپتہ کرنا اخلاقی، قانونی اور معاشرتی لحاظ سے انتہائی بدترین عمل ہے،آل پارٹیز کیچ

دونوں بچے بازیاب ہوگئے ہیں کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے ) تربت ڈنک میں دو کمسن بچوں سمیت دو دنوں کے وقفے سے گوگدان میں 6 نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر آل پارٹیز کیچ کا ہنگامی اجلاس کنوینر خلیل کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی قیادت اور آل پارٹیز میں شامل تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیچ میں حالیہ تشویشناک واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ گزشتہ چند دنوں سے کیچ کے حالات کو فورسز کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیاجارہاہے اور لوگوں کے گھروں پر بھاری نفری کے ساتھ رات کی تاریکی میں چادر وچاردیواری کے تقدس کو پائمال کرکے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بلاوجہ لوگوں میں خوف وہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں انھوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ معصوم اور بے ضرر لوگوں کو بلاوجہ اٹھاکر اذیت کا نشانہ بناکر چھوڑا جاتاہے ، جس کا مقصد صرف اور صرف اپنی خوف بٹھانا اور لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ رات ڈنک سے دوکمسن بھائیوں آٹھ سالہ بالاچ اور گیارہ براہمدغ موسی جوکہ یتیم ہیں ۔ کو اٹھایاگیا ہے حالاں کہ دونوں کمسن بچے اور نابالغ ہیں، انہیں اٹھاکر لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں کہاگیاکہ اس واقعہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے عام لوگوں سے کتنی نفرت اور بغض رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ محسوس ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ایسا گھناو نا عمل ایک انتقامی منصوبہ کے تحت کررہے ہیں ، مگر یہ حرکت ہر لحاظ سے غیر اخلاقی، غیر قانونی اور معاشرتی لحاظ سے انتہائی بدترین عمل ہے ۔ جس کی آل پارٹیز سخت مذمت کرتی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈنک میں دو کمسن بچوں کی جبری اغوا کے علاوہ گوکدان سے بھی گزشتہ رات دو نوجوانوں شھداد عظیم اور عباس علی کو اٹھاکر کے لاپتہ کیا گیا ہے ایسے واقعات اور حالات سے پتہ چلتاہے کہ سیکورٹی ادارے دانستہ حالات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
آل پارٹیز کیچ چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور لوگوں کو غیر آئینی وغیر قانونی طور پر لاپتہ کرنے کے ساتھ کمسن بچوں کی جبری اغوا کے عمل کی مذمت کرتی ہے اگر سیکورٹی فورسز کا رویہ یہی رہا تو سیاسی جماعتیں خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ سخت احتجاج کی طرف جائیں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ معصوم کمسن بچوں براہمدغ موسی اور بالاچ موسیٰ مرحوم ، گوکدان سے اٹھائے گئے عباس علی ولد علی اور شاہداد عظیم ولد محمد عظیم سمیت مکران سے اٹھا گئے حالیہ ہفتہ دوران چھ افراد کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز کیچ سخت احتجاج کی طرف جائے گی کیونکہ سیکیورٹی فورس کے ایسی حرکتوں سے لوگوں میں مزید بے چینی پیدا ہوگئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری احتجاج بعد حالات خراب ہوگئے تو اس کے زمہ دار سیکورٹی ادارے و فورسز ہونگے خود ہونگے ۔ دریں اثناء باخبر ذرائع کا کہنا ہے خاندانی زرائع سے خبر ملی ہے کہ تربت ڈنک سے جبری لاپتہ دونوں کسمن بھائی بالاچ اور براہمدغ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں -

Post a Comment

Previous Post Next Post