خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع خضدار میں گذشتہ دنوں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ڈیتھ اسکوائڈ کا کارندہ ممتاز ولد کریم غلامانی سکنہ جعفرآباد خضدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے۔
وہ گذشتہ دنوں خضدار کے علاقے کھنڈ میں گاڑی پر بم حملہ دوران اپنے ساتھی عامر غلامانی سمیت زخمی ہوئے تھے ۔ عامر کو شدید زخمی حالت میں بھی کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا، جہاں ممتاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے ۔
مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا تھاکہ مذکورہ دونوں افراد ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی کرنے والے شفیق مینگل کیساتھ بڑے عرصے سے کام کررہے تھے۔
انھوں نے بیان میں کہاتھا کہ مذکورہ کارندے گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کے اغواء و شہید کرنے، منشیات پھیلانے سمیت تاجروں سے بھتہ خوری اور شاہراوں پر لوٹ مار جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔