یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار نے معراج بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری
جاری بیان میں کہا کہ زامران کیمپ کے سیکنڈ کمانڈر معراج رستم جان عرف حاکم بلوچ مغربی بلوچستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گیا تھا ۔
جسے پاکستان کے کرایہ کے قاتلوں نے آج بلوچستان کے علاقے درگس میں گھات لگا کر شہید کردیا ۔
انھوں نے کہا کہ حاکم بلوچ قومی آزادی کے تحریک سے 2013 سے منسلک تھے جو بعد میں 2018 سے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے پلیٹ فارم سے قابض دشمن کے خلاف برسرپیکار رہے۔
وہ قلات میں شور پارود کے محاذ پر بھی قومی خدمات سرانجام دیتے رہے، جسے بعد میں تنظیم کی جانب سے مکران میں زامران کیمپ کے سیکنڈ کیمپ کمانڈر کے عہدے پر تعینات کردیا ۔
انھوں نے کہاکہ حاکم بلوچ نڈر اورجانفشانی سے کام کرنے والے ایک جہد کار تھے۔
ترجمان نے کہا کہ شہید حاکم جان کی شہادت کے حوالے سے چند عناصر منفی پروپگنڈہ کررہے ہیں،
جسکی ہم سختی سے تردیدکرتے ہیں پروپگنڈہ کرنے والے اور سازشی عناصر کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز آنے کی تنبیہہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شہید معراج رستم جان عرف حاکم بلوچ کو انکے قومی خدمات اور شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اورتمام شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے بلوچستان کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں ۔
