بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں سوڑ عطا محمد بازار کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔تا ہم حملہ کی ذمہداری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔
دریں اثناء بولان، مچھ میں مسلح افراد نے نیشنل کوئلہ لیز کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے ، تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
