بولان ( اسٹاف رپورٹرز سے )
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے شاہرگ کے علاقے کوسٹ میں موجود پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
زرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افراد اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک جھڑپ جاری رہی اور متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ ان کے مطابق اس جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔
تاہم اب تک ان حملوں کی زمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی ہے، اور نہیں یہ معلوم ہوسکاہے کیا کیا نقصانات ہوئے ہیں ۔
