دکی مانکی ڈیم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان بہادر خان عرف طوطی ولد جمعہ خان موقع پر ھلاک ہوگئے ہیں ۔
دکی میں دوسرا فائرنگ کا واقعہ مزدور چوک پر پیش آیا جہاں
ایک راہگیر عبداللہ خان ولد احمد خان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔
خضدار، وندر (ویب ڈیسک ) خضدار سے کراچی جانے والی منی بس سے بخالو قادر آباد کے مقام پر منی بس کا کنڈیکٹر چھت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
وندر بالا رانا بھٹ والی ندی فیض محمد گونگا کونسلر کے گوٹھ کے قریب سیلابی ریلے میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں آنے والی نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
