کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے علاقے خیر خانہ میں مسجد کے اندر بم دھماکہ اور فائرنگ سے امام مسجد سمیت 20 نمازی جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
باخبر ذرائع کے مطابق کابل کی ایک مسجد میں شام کی نماز کے دوران آئی ای ڈی حملہ۔ ہواہے ۔ بتایا جارہاہے کہ ابوبکر الصدیق مسجد ایک مشترکہ سنی مسجد اور مدرسہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسجد کے داخلی راستے پر حکومتی سیکورٹی فورسز کی چوکی موجود ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ مسجد کے اندر یا چوکی پر ہوا ہے ۔
