خضدار ،کچلاک خا تون سمیت تین افراد کی نعشیں بر آمد

خضدار( نامہ نگاران ) خضدار کے نواحی علاقہ زیدی سے خا تون سمیت دوافراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے خضدار سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نعشیں دو سے تین دن پرانی ہیں ۔ اس طرح جمعہ کے روز کچلا ک کے علاقہ مغربی بائی پاس سے مصور خان نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس مطابق مذکورہ شخص دو روز سے اپنے گھر کلی اٹوزئی سے لاپتہ تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post