خضدار ( نمائندہ خصوصی ) تحصیل وڈھ کے علاقے جنوبی زرچین باڈری اور کلی صالح محمد میں ایک ہفتے سے جاری دست الٹی ( گیسٹرو) کی وباء نے شدت اختیار کرلی ہے ۔
حالیہ وبا سے سات سالہ بچہ زوہیب ولد گلزار ھلاک ہوا ہے ۔
جبکہ تقریبا
42 متاثرہ مریضوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل گیاہے ۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ باڈری بی ایچ یو میں بھی 30 کے قریب مریض پہنچائے گئےہیں ۔
آپ کو علم ہے گیسٹرو کی وبا سے تین روز قبل اسی قصبہ میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی تھیں ۔
