تمپ واقع خلاف سولہ جولائی کو احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ اعلان

کیچ ( پ ر) سول سوسائٹی تربت کے اعلان مطابق ، تمپ میں ایف سی کی جانب سے جمعرات کے روز فائر کیے گئے سویلین آبادی پر مارٹر گولہ سے شدید زخمی ہونے والی تیرہ سالہ مائیکان بلوچ بنت موسی ، موسیٰ بلوچ ولد جاسم اور حفیظہ بلوچ زوجہ موسی کو خاندان و رشثہ داروں کے حوالے نہ کرنے کے خلاف صبح ساڑھے دس بجے ، تربت پرس کلب سے فدا شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ آپ کو بھی علم ہے مارٹر گولہ میں زخمیوں کو تربت فرنٹئیر کور ایف سی نے تحویل میں لیکر کیمپ میں رکھاگیا ہے ، جہاں ان سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post