اورناچ بارشیں گھر کی چھت گرنے سے خانہ بدوش بیوی بچوں سمیت زخمی ، مویشی ھلاک

خضدار ( اسٹاف رپو رٹ ) تحصیل اورناچ کے پہاڑی علاقے کراڑو میں رات گئے مون سون کی طوفانی بارشوں سے ندی میں تغیانی آنے سبب جہانگیر جامکانی نامی خانہ بدوش کے گھر بہہ کر منہدم ہوگئے۔ جس کی وجہ خواتین اور بچے زخمی ہوگئیں ۔ گھر کے سامان اور اشیاء خوردونوش بہہ جانے علاوہ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ خانہ بدوش کے 25 کے قریب مال مویشی بھی سیلابی ریلہ کے نذر ہوگئے ۔ آخری اطلاع تک بارش وقفے وقفے جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post