حب ندی میں طغیانی دو بجلی کے کھمبے گر جانے سے دس پندرہ دن بجلی بند رہے گا ، تمام صنعتیں جام

حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب ندی میں طغیانی کے باعث لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن لائین کے دو کھمبے گر جانے کے باعث لسبیلہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی بحالی حب ندی میں طغیانی ختم ہونے کے بعد ہی ممکن ہو پائے گی ۔ اس لئے بجلی کی بحالی میں 10 سے 15 روز لگ سکتے ہیں۔ کہا جارہاہے کہ حب کے صنعتی ایریا گڈانی شپ بریکنگ اور ماربل سٹی کی صنعتوں کا پہیہ جام رہے گا.

Post a Comment

Previous Post Next Post