گوادر پورٹ مین انٹری گیٹ کے سیکورٹی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

شال ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پورٹ کی سیکورٹی کیلئے تعینات پاکستانی فورسز پربم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب نو بجے سرمچاروں نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ روڈ پر قائم جی ٹی کے مین انٹری گیٹ کے سیکورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پرہلاک ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا یہ حملہ محض بیرک گولڈ کمپنی کو پاکستانی فوج کی سیکورٹی پرانحصاراور اپنے سرمایہ کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے ایک وارننگ ہے کیونکہ بیرک گولڈ کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں گوادر کے دورے پر ہے اور وہ ریکوڈک کے بعد پاکستانی فوج کی ایماپر گوادر میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنے استحصالی منصوبوں کو جتنا چاہے سیکورٹی فراہم کرے لیکن وہ ا پنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post