حب طوفانی بارشیں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں میں داخل ایک شخص ھلاک

حب ( اسٹاف رپورٹرز سے ) تفصیلات کے مطابق حب چوکی میں گذشتہ روز 24 تاریخ شام پانچ بجے سے مون سون کی تیز بارش شروع ہوگئی ۔ جو 25 جولائی شب تقریبا بارہ ساڑھے بارہ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر برستی رہی ۔ تاہم اس کے بعد بارش کی شدت میں کمی آگئی ،لیکن رات بھر وقفہ وقفہ سے متواتر ہوتی رہی ۔ بلآ خر صبح ساڑھے چھ سات بجے بند ہوگئی۔ جس کے بعد حب صنعتی علاقہ کی ندی میں تغیانی آگئی ۔ جو حب شہر کا رخ کرکے جام کالونی میں داخل ہوگئی دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میں واقع گھر اور دکان بھی ندی کا منظر پیش کرنے لگے ۔ لوگ اپنی مدد آپ اپنے بچوں سمیت قیمتی اشیاء نکالنے لگے ۔ اطلاعات ہیں کہ ایک شخص گھر کی دیوار گرنے سے ھلاک ہوا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ پانی میں ڈوب جانے کے باوجود تاحال مقامی انتظامیہ بے خبر ہے ۔ لوگ آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء ، حب چوکی نیو لیبر کالونی کریم مری گوٹھ سے اطلاع ہے کہ نہر ٹوٹنے سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا ہے انتظامیہ حسب سابقہ سور ہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post