بولان: تیل و گیس کمپنی کے گاڑی پر بم حملہ

بولان ( اسٹاف رپورٹرز سے ) کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس نکالنے والی کمپنی مورو مغل کوٹ اینڈ چلتن فارمیشن’ بلاک کے سپلائی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس سے انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑا ہے ۔ آپ کو علم ہے مذکورہ سائٹ پر تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ 2018 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیاتھا خام تیل کا یہ ذخیرہ بلوچستان کے مشرقی ضلع کچھی بولان کے علاقے مچھ میں دریافت ہوا جس سے روزانہ کی بنیاد پر خام تیل نکالا جا رہا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے اس وقت کے ترجمان اسد ربانی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سائٹ پر دو ٹیوب ویل لگائے گئے تھے جن میں سے ایک سے 810 بیرل اور دوسرے سے 690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔ اسد ربانی کے بقول 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post