بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی دو بچوں سمیت چار افراد ھلاک

خضدار،حب ،بولا ن ،پنجگور بسیمہ ( اسٹاف رپورٹرز سے، نامہ نگاران ) آڑینجی میں مون سون بارش کے باعث چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد دب کر ھلاک ہوگئے ہیں ۔ لسبیلہ بیلہ ڈنڈا کے علاقے میں سیلابی ریلے کوئٹہ کراچی روڈ پر متعدد کوچ سیلابی پانی میں پھنس گئے ، ایک مسافر کوچ اور مزدا ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، جس کے نتیجے مسافر میں سوار ایک بچہ ھلاک ہوگیا ۔ گڈانی سے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کوئٹہ کراچی روڈ گڈانی باگڑ ندی پل کا ایک حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔ بولان میں بھی شاہرا پر واقع پل بہہ جا نے سے ٹریفک معطل ہواہے خضدار گاسلیٹی پل کے قریب ایک پل بہہ جانے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کیلے بند ہواہے ۔ تازہ رپوٹ مطابق کراچی و کوئٹہ شاہرہ اس وقت بند ہے ۔ خضدار سے لیکر حب تک مختلف جگہوں پر روڈ بہہ جانے کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید بارش میں پھنسے ہوئے ھیں اور فلحال روڈ کھول جانے کے امکانات نہیں ھیں۔ بسیمہ : حسین زئی سمیت رخشان میں شدید سیلاب اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہیں۔ کئی بندات ٹھوٹ گئے ہیں ۔ پیاز کی تیار فصلیں زیرآب ، سولرز سسٹم تباہ ہوگئی ہیں ، اطلاع ہے کہ ایک ٹریکٹر سیلابی ریلہ میں بہہ گیا ہے ۔ خضدار کے علاقہ نوا اور جعفرآباد ایریا میں بند ٹوٹنے سے طغیا نی آگئی ہے ۔ جس سے آبادی کو خطرہ ہے ۔ پنجگور میں متعدد آبادیاں زیر آب آگئیں۔ کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے بلوچستان سے پنجاب جانے والی شاہراہ متعدد جگہوں سے بہہ گئی ہے ۔ جبکہ ژوب ڈی آئی خان زیر تعمیر سی پیک روٹ پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے ۔ حب جام کالونی مکینوں نے لیڈا انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاجا آر سی ڈی روڈ جام گیٹ کے مقام پر بند کرکے لیڈا انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے ۔ مظاہرین کا کہناہے کہ ہمارے گھر ڈوبے ہوئے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ غائب ہے۔ دوسری جانب لیڈا انتظامیہ مزید پانی جام کالونی کے طرف چھوڑ رہا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post