جھاو مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی بازار سمیت متعدد دیہات ڈوب گئے ۔ انتظام غائب

آواران ( اسٹاف رپورٹرز سے ) آواران تحصیل جھاو میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی بازار سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ شب سے جاری مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد جھاو کے ندیوں میں تغیانی آنے سے جھاو مین شہر واجہ باغ کے علاوہ متعدد دیہات شکاری گوٹھ ، پیردان ، شانک ، غریب آباد اور میتھگو گاوں زیر آب آگئے ہیں ۔ متعدد گھر منہدم ہوگئے ہیں ، جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے زرعی بندات اور کھڑی فصلیں بہہ گئے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں انتظامیہ غائب ہے ، لوگ اپنی مدد آپ امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post