اوتھل سو کے قریب کاشت کار بیوی بچوں سمیت سیلابی ریلہ میں پھنس گئے ۔ امداد کے منتظ

لسبیلہ ( پریس ریلیز ) ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ اور لسبیلہ کے مقامی ایک سو کے قریب بوڑھے بچے عورتین جو گزشتہ کچھ سالوں لسبیلہ اوتھل جیدڑی میں کاشت کاری کرتے تھے ۔ موجودہ مون سون کی طوفانی بارشوں کی وجہ ندی نالوں میں طغیانی سیلابی ریلہ کاشت کاروں کے محلہ میں داخل ہوا جس کی وجہ سے انکے تمام قیمتی سامان خوردونوش کے اشیا گھر بار مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں ۔ باخبر ذرائع کاکہناہے کہ اس وقت تمام متاثرین اس وقت آسمان تلے ایک اونچے ٹیلے پر پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب سیلابی ریلا زور و شور سے ٹیلہ کے اردگرد سے بہہ رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بارش نہیں رکا یا سیلابی ریلے کے شدت میں اور اضافہ ہوا تو ان کے علاوہ انکے جانوں کو خطرہ لاحق ہوگا ۔ انہوں نے لسبیلہ کے انتظامیہ اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری طورپر ٹیم بھیج کر متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post