بولان کمپنی کی گاڑی پر بم حملہ اور مارگٹ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

شال ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملہ کمپنی کے ایک سائٹ کے قریب اس وقت کیا گیا جب مذکورہ گاڑی کمپنی کو رسد فراہم کرنے جارہا تھا۔ انھوں نے کہاہے کہ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود عملہ کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان نےکہاہے کہ دشمن فورسز پر 23 جولائی کی رات مارگٹ میں چونگی پھاٹک کے مقام پر بھی حملہ کیا گیا جہاں انھیں جانی و مالی نقصان پہنچا ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی تمام کمپنیوں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ قابض کے تمام استحصالی پراجیکٹوں سے دستبردار ہوجائیں، بصورت دیگر اپنے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post