لورالائی ، قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

لورالائی، قلعہ سیف اللہ ( نامہ نگاران ) لورالائی کے علا قے ڈیرہ روڈ پر ٹرک اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عبدالعزیز ولد ملا گل سکنہ میختر جاں بحق جبکہ عبدالواحد ولد ملا گل،محمد امیرولد محمد سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں. پو لیس نے نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ،۔ قلعہ سیف اللہ کے علا قے آختر زئی تھانے کے قریب دو ٹر ک آپس میں ٹکراگئے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا. پو لیس نے نعش اور زخمی کو فو ری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں ضروری کا روائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیاگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post