زیارت سے عمر بیگ کی لاش برآمد

بلوچستان کے علاقہ زیارت سے 12 اور 13 جولائی کی رات بی ایل اے نے لیفٹیننٹ کرنل لئق اور اس کے ہمراہ عمر بیگ کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد میں 14 جولائی کرنل لئق کو ہلاک کردیا تھا۔ جبکہ آج کرنل لئق کے ہمراہ عمر بیگ کی لاش زیارت سے برآمد ہوئی۔ یاد رہے بی ایل اے کا اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہنا تھاکہ کرنل لئیق کو بلوچستان پر قابض فوج کا ایک افسر ہونے، معصوم بلوچ خواتین و بچوں کی جبری گمشدگیوں، بلوچ نسل کشی اور دیگر جرائم سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں بلوچ قومی عدالت میں پیش کیا گیا اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔ جہاں انہوں نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا، جسکی پاداش میں انہیں بلوچ قومی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی۔ جسکے فوری بعد سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post