بلوچ قوم ریاستی پروپیگنڈہ میں نہ آئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اس میڈیا پروپیگنڈے کی شدید الفاط میں مذمت کی جس میں انہوں نے گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں آبادی پر مارٹر گولے فائر کرنے اور چار افراد کوشدیدزخمی کرنے کی جنگی جرائم کو چھپانے کیلئے تنظیم کا نام استعمال کیا تھا۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج نے جب حسب روایت اپنی جنگی جرائم کی پاداش میں سول آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے تو اس سے چار معصوم لوگ زخمی ہوگئے تھے۔دشمن فورسز کی عمل کیخلاف جب لوگوں کا ردعمل سامنے آیا تو حواس باختہ ہوکر انہوں نے سوشل میڈیا پربی ایل ایف کے نام پرایک پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کیا جس میں انہوں نے بی ایل ایف کے لیٹرپیڈپر اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرکے لوگوں کو کنفیوژ کرنے اور تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان نے بلوچ عوام اور دشمن فوج کے حملے سے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی اس طرح کے پروپیگنڈے میں نہ آجائیں۔تنظیم کی جانب سے جو بھی کاررووائی ہوتی ہے اس کی ذمہ داری تنظیم کی آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کردیا جاتا ہے۔اور دیگر پلیٹ فارم پر تنظیم کی جانب سے شائع شدہ کسی بھی مواد کی ذمہ داربی ایل ایف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ایک انقلابی تنظیم ہے جو بلوچستان اور بلوچ عوام کی آزادی، جان و مال اور ساحل وسائل کی تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے اور وہ کسی بھی صورت معصوم و نہتے بلوچ عوام نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post