کوئٹہ ( ویب ڈیسک )
کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ مو سیٰ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں محمد یوسف نا می شخص ھلاک ہوا ہے ۔ واقع بعد پو لیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں ضروری کاروائی
بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ۔
ژوب( ویب ڈیسک ) ژوب شہر میں گذشتہ دو ہفتوں سے ہیضہ کی خونی کھیل جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔
حیران کن بات یہ کہ اس وقت تک تقریبا 14 سو افراد کے متاثر ہونے کی خبر ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہناہے
افسوس ناک بات یہ ہے کہ
ہسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث مریضوں کا معائنہ سرچ لائٹ زریعے کیاجارہاہے ۔ دوسری جانب ہسپتال میں ادویات کا فقدان ہے ۔ جس کی وجہ سے مریض اپنی مدد آپ کے تحت بازار کے میڈیکلوں سے دوائی خریدنے پر مجبور ہیں ۔
اس کے علاوہ شہریوں کو شکایت ہے کہ ہسپتال کے مین دروازہ پر مریضوں کو لانے والے
گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان سے پارکنگ کے نام پر ہسپتال انتظامیہ پیسے لوٹ رہی ہے ۔
جنھیں کوئی روکنے والا نہیں ہے ۔
آپ کو علم ہے وڈھ میں بھی ہیضہ کی وباء بے قابو ہوچکاہے اور اب تک تین خواتین سمت دو بچے جان گنوا بیٹھے ہیں۔
