جولائی 30کو مستونگ میں سراوان ایجوکیشنل،لٹریری اینڈ پولٹیکل فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے 30 جولائی مستونگ میں سروان ایجوکیشنل،ادبی اور سیاسی میلے کی انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گرینڈ میلے کا مقصد بلوچستان میں علمی و سیاسی مباحثوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کے اندر شعوری جستجو کو پروان چھڑانا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سروان تعلیمی،ادبی اور سیاسی فیسٹول میں مختلف سیاسی ،تعلیمی اور ادبی موضوعات پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا ,جبکہ ثقافتی آلات اور فن پاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ جبکہ مشاعرےکا بھی اہتمام اور ڈاکومنٹری بھی دکھائے جائینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post