کولواہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 31 مئی کی رات کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ تیس منٹ سے زائد جاری رہنے والے اس حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج نے بوکھلاہٹ میں مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے برسائے جو سول آبادیوں کے قریب گرے، تاہم سرمچار آسانی سے بحفاظت اپنے ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔ جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post