حب : فائرنگ سے خاتون قتل

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گھر کے اندر فائرنگ میں خاتون کو قتل کردیا گیا- پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون گھر میں کام کر رہی تھی جب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا- پولیس کے مطابق قتل کی وجہ خاندانی جھگڑا ہوسکتا ہے، قتل میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں جنکی تلاش پولیس کررہی ہے- خیال رہے کہ بلوچستان میں گھریلو جھگڑے اور غیرت کے نام پر خواتین کی قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں جبکہ جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد میں سے بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائد خواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے- واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچادیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا-

Post a Comment

Previous Post Next Post