کوئٹہ (نامہ نگار ) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی ضلع چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالظاہر ولد نیاز محمد جاں بحق ہوگیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے