بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں شاہاپ وکائی روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی۔
آگ لگنے سے بلڈوزر جل کر خاکستر ہوگیا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہاپ روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو عوام نے اپنی مدد آپ روڈ کی مرمت کیلئے لگایا تھا۔اور مذکورہ شاہاپ روڈ عبدوئی بارڈر پر تیل برادر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
ویسے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں سرکاری و عسکری کمپنیوں کے تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال ہونے والے مشینریز پر حملہ آور ہوکر انہیں تباہ کرتے رہے ہیں لیکن تاحال اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی