کراچی 17 سال سے جبری لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی کی گھر پر پولیس کا چھاپہ زیورات قیمتی سامان لے گئے

 


کراچی ( نامہ نگار ) کراچی گزشتہ 17 سال سے جبری لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی  سمی دین بلوچ کے گھر پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کاچھاپہ گھر کی تلاشی لی ،قیمتی سامان لے گئے ۔

‏اطلاعات کے مطابق  گزشتہ رات تقریباً ایک بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے اہلکار، جو بائیس گاڑیوں میں سوار تھے اور جن کی تعداد تقریباً 60 سے 70 کے درمیان تھی۔
اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر زبردستی اندر داخل ہوئے اور تقریباً پانچ گھنٹے تک گھر کے اندر موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے پورے گھر کی تلاشی لی اور گھر میں موجود تمام سامان، بشمول لیپ ٹاپ، کیمرے، موبائل فون، کتابیں، دستاویزات اور زیورات اپنے ساتھ لے گئے۔
سمی دین کا الزام ہے کہ
اگر ان کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا تو میری غیر موجودگی کا کنفرم کرنے کے باوجود میرے گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہونے کی کیا مقصد تھا؟ میرے گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو چوری کرنے، سامان کی توڑ پھوڑ کرنے اور ہمسائیوں کو تشدد اور ہراساں کرنے کا کیا مقصد تھا؟ کس قانون کے تحت یہ سب کچھ کیا جارہا ہے؟

Post a Comment

Previous Post Next Post