آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقہ مارگٹ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نے میڈیا بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں ایک آپریشن میں مصروف تھے- جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے جیئند بلوچ نے مزید کہا بلوچ وطن سے قابض فوج کی مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post