مستونگ(نامہ نگار )کلی کاریز سور میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی محمدابراھیم شاہوانی جانبحق ہوگئے، موقع واردات سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا، ورثاءنے لاش کو ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ہاو¿س کے سامنے قومی شاہراھ پر رکھ کر احتجاج شروع کردی، ڈی سی ہاو¿س کے سامنے دہرنا اور احتجاج سے روڈ کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پنس گئے جنہیں سخت گرمی میں پریشانی کا سامنا، مقتول کے ورثا کا کہنا ہیکہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہیں،اور بار بار ایسے واقعات رونما ہورہےہیں،اور نااہل انتظامیہ ملزمان کو گرفتار کرنے سے ہی قاصر ہیں، انھوں نے کہاکہ جب تک انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی تب تک لاش کے ہمراہ ڈی سی ہاو¿س کے سامنے دہرنا جاری رہے گا