پنجگور ریاستی ایجنٹوں نے مسجد میں گھس کر فائرنگ اور گھروں میں خواتین کو زدو کوب کردیا ۔اہل محلہ کا بیان

گذشتہ روز پنجگور گرمکان کریم آباد نزد فٹبال چوک کے ایک مسجد میں مغرب کی آذان سے پہلے ریاستی مخبر اددو عرفء منڈوک اور اس کے چھوٹے بھائی بالاچ عرفء بالو نے جو مسجد میں گھس کر اعتکاف میں بیٹھے علاقے کے معزز سفید پوش لوگوں پر مسجد کے اندر فائرنگ کرنے کی واقعے کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد قریب گھروں کے اندر گھس کر عورتوں اور بچوں کو زدکوب کرکے چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے کی مثال بلوچوں کی قدیم داستانوں میں بھی نہیں ملتی - اھلیان حسن آباد اور آھلیان کریم آباد گرمکان کے معزز لوگوں کی ایک ہنگامی میٹنگ کال کرنے کے بعد نتیجتا٘ کل بمورخہ25 اپریل 2022 ایک احتجاجی ریلی جو سینکڑوں لوگوں پر مشتمل ہوگی ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفس میں بیٹھ کر درنا دینگے کہ ضلعی انتظامیہ پلس ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اگر ریاستی ایجنٹوں کے سامنے اگر گھٹنے ٹیک دئیے ہیں تو مجبوراََ ہمیں اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار اٌٹھانے کی NOC جاری کردیں تاکہ ہم اپنی حفاظت خود کرسکیں۔ ۔ (# ٹیگ لگا کر آگے فارورڈ کریں)

Post a Comment

Previous Post Next Post