کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بارودی سرنگ کے دھما کے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکابارکھان کے نواحی علاقے بلوچانی میں مقامی ڈیم کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیااس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ لاش اور زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Share this