لسبیلہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ملازمین کی دفاتر کی تالا بندی و کام چھوڑ ہڑتال

بیلا:تنخواہوں سے محرومی اور ایڈمنسٹریٹر کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف ملازمین کا احتجاج دفتر کی تالہ بندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کردی تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ایمپلائز ورکرز ایسوسی ایشن بیلا کے عہدے داران و ملازمین ایڈمنسٹریٹر ایم سی بیلا کی ملازمین کے ساتھ زیادتیوں اور دو ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے جمعہ کے روز دفتر کی تالہ بندی کرکے مکمل طور پر کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے یہاں ایم سی ایمپلائز ورکرز ایسوسی ایشن بیلا کے صدر سید اصغر شاہ چیئرمین مولابخش رونجھو سینئر نائب صدر محمد انور نائب صدر عالم موندرہ جنرل سیکرٹری فاروق عمر خازن امام بخش ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز حیدر بلوچ آرگنائزر قادربخش گدور آفس سیکرٹری غلام مصطفی رونجھو اور ڈپٹی آرگنائزر قادر خاصخیلی و دیگر ملازمین نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو اپنے احتجاج اور موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے ہمیں دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں ہمارے گھروں میں فاقے ہیں دکانداروں نے ادھار پر مزید راشن دینے سے انکار کردیا ہے ماہ صیام میں بھی گھروں کے چولہے بجھے ہوئے ہونگے انہوں نے کہا ایڈمنسٹریٹر ایم سی بیلا کی غریب ملازمین کے ساتھ زیادتیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں جو اب ناقابل برداشت ہیں جب تک ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post