دشت مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلح افراد نے دشت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شام سات بجے کے قریب دشت بلنگور میں قائم فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

حملے کے وقت علاقے میں میں معتدد دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی جس سے خدشہ ہے کہ فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ، ان علاقوں میں مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، جو پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے  ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post