سانگان حملے میں فورسز کی دو اہلکار ہلاک کئے– بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سانگان میں پاکستان فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- بی ایل اے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 19 مارچ بروز ہفتہ سبی کے علاقے سانگان میں سوئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو سنائپر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک دشمن فوج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post