ہرنائی، کوئلہ کان میں پھنسے تین مزدور تین روز بعد بھی نہیں نکالے جاسکے

ہرنائی نامہ نگار ) کوئلے کی کان میں پھنسے مزدور تین دن بعد بھی نکالے نہ جاسکے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں تقریباً 13 سو فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو تین دن گزرنے کے باوجود نہیں نکالا جاسکا ہے۔ امدادی ٹیموں کو کان میں متبادل راستہ موجود نہ ہونے، ملبے اور گیس کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ پھنسے ہوئے کان کنوں میں ایک مقامی جبکہ دو افغان پناہ گزین بتائے جاتے ہیں۔ کان کنوں کو نکالنے کے لیے کوئٹہ اور ہرنائی سے پی ڈی ایم اے، محکمہ معدنیات، پی پی ایچ آئی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ Share this

Post a Comment

Previous Post Next Post