سمیربلوچ کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں-بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید لیفٹینٹ سمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چار فروری کو پنجگور کے علاقے بالگتر لوپ میں سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ انکا سامنا پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے ہوا۔ دو گھنٹے کی طویل جھڑپ میں سرمچار سیکنڈ لیفٹینٹ سمیر عرف نصیب ولد جان محمد سکنہ شاپک ڈنڈال نے بہادری سے دشمن فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور اپنے ساتھیوں کو محفوظ راستہ دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹینٹ سمیر 2013 سے تنظیم سے منسلک تھا۔ اپنی جنگی قابلیت سے وہ لیفٹینٹ کے عہدئے پر فائز ہوئے۔ شہید سمیر بلوچ انتہائی قابل اور گوریلا جنگ کے ماہر ساتھی تھے۔ انہوں نے دشمن فورسز کو کئی محاذوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ شکست سے دوچار کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ اس دوران الطاف ولد جاڑو کو پاکستانی فوج نے اس سے ایک دن پہلے تجابان میں حراست بعد قتل کر کے انکو سرمچار ظاہر کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post