خاران پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ

بلوچستان کے ضلع خاران میں اتوار کی شب مسلح افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بموں سے حملہ کیا – زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شہر میں واقع پولیس تھانہ پر دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے – حکام کی جانب سے جانی نقصانات کے بارے میں ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے – سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی ہے – خیال رہے کہ خاران میں اس پہلے بھی پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں – تاحال آج ہونے والے دھماکے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post