آسٹریلیا میں برفانی تودے تلے دب کر 4سویڈش شہری ہلاک‘ ایک زخمی

سٹاک ہوم: آسٹریا میں برفانی تودے نے چار سویڈش شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر ہلاک کو دیا- تفصیلات کے مطابق سویڈش وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ آسٹریا میں سکینگ کے لئے گئے چارسویڈش مرد 350 سے 400 میٹر چوڑے برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں کی عمریں چالیس سال کے قریب ہیں اوروہ سویڈن کے شہر سویلینڈ اور گتھلینڈ کے رہاuشی تھے۔ جبکہ برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک سویڈش شہری بھی زخمی ہوا ہے اور اس کو آسٹریا کے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سویڈش وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو افسوس ناک خبر کی اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ ویانا میں سویڈش سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ ہلاک ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو جلد از جلد وطن لایا جا سکے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post