بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں مکان کی چھت گر نے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کی سب تحصیل کرخ آجبانی میں گھر کی چھت گرنے سے شکیل احمد ولد دین محمد بلوچ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔
دریں اثنا بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا۔
جہاں اسے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے۔