پنجگور کیمپ پر قبضے کو 66 گھنٹے مکمل، مزید ایک فدائی شہید – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجگور میں واقع قابض کے فوجی کیمپ پر تیسرے دن بھی بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کا قبضہ قائم ہے۔ گذشتہ 66 گھنٹوں سے بلوچ فدائین دشمن کی ہر پیش قدمی روک کر کیمپ پر قبضہ کئے ہوئے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح پاکستانی فوج نے بھاری فضائی مدد سے کیمپ پر حملہ کیا لیکن فدائین کی شدید مزاحمت سے فوج کو دوبارہ بھاری جانی نقصانات سے دوچار ہوکر پسپا ہونا پڑا، اس جھڑپ میں مزید ایک فدائی نے شہادت کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ابتک پنجگور میں چار فدائین شہید ہوچکے ہیں اور باقی فدائین مضبوط پوزیشن میں کیمپ اپنے کنٹرول میں لیکر 80 سے زائد دشمن فوج کے اہلکار ہلاک کرچکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی

Post a Comment

Previous Post Next Post