فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کی فائرنگ، درجنوں

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کردیا۔فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے کل غرب اردن کے مختلف علاقوں خاص طور سے قلقیلی، الخلیل، نابلس، رام اللہ اور قدس میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو کچلنے کیلئے ربر کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں متعدد صحافی بھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے وہ علاقے ہیں جہاں صیہونی حکومت فلسطینیوں کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام ہر ممکن شکل میں اپنی مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post