تربت مرحوم ڈاکٹرحیدربلوچ کی میت لندن سے کراچی کیلئے روانہ، اتوار کو علی الصبح کراچی پہنچنے کے بعد میت تربت کیلئے روانہ کردی جائے گی،نمازجنازہ اتوارکی شام شاہی تمپ تربت میں اداکی جائے گی، خاندانی ذرائع کے مطابق سنگھور قبیلہ کے سربراہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرحیدر بلوچ جو 26جنوری کو لندن میں انتقال کرگئے تھے ان کی میت ہفتہ کی شام لندن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے جو اتوار کو علیٰ الصبح 4بجے تک کراچی پہنچ جائے گی جہاں سے لواحقین میت کو لیکر بذریعہ سڑک تربت روانہ ہوں گے، خاندانی ذرائع کے مطابق اتوارکی شام شاہی تمپ نمازجنازہ اورتدفین کی جائے گی۔
Share this: