کوئٹہ: مچھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو مچھ ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے جانے والی بولان میل اسٹیشن سے روانہ ہورہی تھی کہ مسافر ملک محمد انور نے ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن پاوں پھسلنے کے باعث وہ ٹریک پر گر گیا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کے نیچے آکرموقع پر جاں بحق ہوگیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
دریں اثنا مچھ کوہ باش کے مقام پر دو کاریں آپس میں ٹکراگئی حادثے کی نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Share thi