کوئٹہ:اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر فرید خان اچکزئی وکابینہ کے دیگر ممبران نے جامعہ بلوچستان کے دو اغوا شدہ طلبا کی اب تک عدم بازیابی اور اس بابت جامعہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر و جامعہ کے دیگر انتظامی آفیسران کی مجرمانہ خاموشی اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور جامعہ بلوچستان کے طلبا تنظیموں کی دوبارہ احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبا تنظیموں سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اغوا شدہ دونوں طلبا کی بازیابی یقینی بنائے اور مستقبل میں جامعہ بلوچستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و دیگر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Share this: