بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 65نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 65نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34342ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے9اضلاع سے کورونا وائرس کے 65کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34342ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے196افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33540ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد435ہے جن میں سے 14ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے5کو ہائی جبکہ 1 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.80فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 833ٹیسٹ کئے گئے جن میں 65افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ121افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے367اموات ہو چکی ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post