ڈسکہ:سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابتر سلوک کیا جانے لگا، ٹی ایچ کیواسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گھنانی حرکتیں منظرعام پر آ گئیں،لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی میں مرد اوٹی اے حاملہ خواتین کا آپریشن کرنے لگا،ویڈیو وائرل ہونے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ نے لیڈی ڈاکٹر کی جان خلاصی کرواتے ہوئے اوٹی اے اور دو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کے ساتھ جانوروں سے ابترسلوک کیا جانے لگا، لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی موجودگی میں آپریشن تھیٹر میں اوٹی اے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والا عاصم حاملہ خواتین کا آپریشن کرنے لگا جس کی ویڈیووائرل ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،او ٹی اسٹنٹ نے ایک خاتون کا اپنڈکس کا آپریشن کیا اور پھر خود ٹانگے بھی لگائے۔متعدد ویڈیوز میں او ٹی اسٹنٹ عاصم کو آپریشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے،جب کہ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں خواتین مریضوں کو برہنہ کرکے فلمیں بھی بنائی گئیں جب کہ کئی مریضوں کا جسم شیٹ سے نہ ڈھانپ کر ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ جو کچھ آپریشن تھیٹر میں ہوا وہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،کسی کو بھی برہنہ حالت میں ٹریٹمنٹ کی اجازت نہیں۔ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق نے افسران بالا کی آنکھوں میں ڈھول جھونکنے اور لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی جان خلاصی کروانے کیلئے او ٹی اے عاصم اوردو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیاکہ سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابتر سلوک کرنے اور حاملہ خواتین کا آپریشن مرد او ٹی اے کرنے کانوٹس لیا جائے اور ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق کو فی الفور نوکری سے فارغ کیاجائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرسکے۔
Share this: