شکار پور مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق

شکار پور :شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب گوٹھ حبیب جکھرو میں پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار تنظیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post