بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک لاش برآمد ہوگئی۔
کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ فیض آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔
اسی طرح ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے ہسپتال پہنچا دی گئی۔
جہاں اسے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔